ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ووٹرلسٹ میں ناموں کے اندراج، ترمیم اور پتہ کی تبدیلی کے لئے موقع : عوام توجہ دیں

بھٹکل: ووٹرلسٹ میں ناموں کے اندراج، ترمیم اور پتہ کی تبدیلی کے لئے موقع : عوام توجہ دیں

Wed, 09 Nov 2022 18:47:31    S.O. News Service

بھٹکل :9؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے9نومبر کو شائع کئےجانے والی رائے دہندگان فہرست (ووٹر لسٹ) کا معائنہ کرنےکے بعد ناموں کا اندراج، اخراج، ترمیم ، حذف ،تصحیح اور بوتھ کی تبدیلی کےلئے عوام کو  موقع دیاگیا ہے۔ متعلقہ فرد اپنے بوتھ لیول افسر کے پاس پہنچ کر ضروری دستاویزات کے ساتھ عرضی داخل کرسکتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل تحصیلدار نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ 9نومبر 2022کو رائے دہندگان کی فہرست شائع کی جائے گی۔ نومبر 9سے دسمبر 8تک ووٹر لسٹ کے متعلق اعتراض وغیرہ کے لئے موقع دیاگیا ہے۔ 12اور20نومبر اور03اور04دسمبر کو خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ 5جنوری 2023کو رائے دہندگان کی حتمی فہرست کو شائع کیاجائے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ حکومت کی طرف سے دی گئی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے عوام  متعلقہ تواریخ کو ناموں کے اندراج، ناموں میں ترمیم،پتے کی تبدیلی سمیت مختلف کام انجام دیں۔


Share: